افضل مروت لاہور میں گرفتار

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت لاہور میں گرفتار

ویب ڈیسک: میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے سے گرفتار کیا اور گاڑی میں لے کر روانہ ہو گئی۔
تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت لاہور ہائیکورٹ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تھے جہاں انہوں نے وکلا سے خطاب کیا اور میڈیا سے بھی گفتگو کی۔
شیر افضل مروت کی گرفتاری کے وقت پولیس کے ہمراہ ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی موجود تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے واپسی پر انہیں جی پی او چوک سے حراست میں لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں تھانہ مزنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پر تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کر دیا