وزارت مذہبی امور

مساجد میں پرائمری تک روایتی تعلیم دی جائے، وزارت مذہبی امور

ویب ڈیسک: وزارت مذہبی امور کی جانب سے مساجد میں پرائمری تک روایتی تعلیم دینے کی تجویز پیش کر دی گئی۔
وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پندرہ ملین سے زائد بچے سکول نہیں جاتے، مساجد کو روایتی تعلیم دینے کے لیے آئمہ کرام سے مشاورت شروع کردی ہے۔
وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ڈھائی لاکھ سے زائد مساجد ہیں جو فجر تاظہر خالی رہتی ہیں۔
وفاقی وزیرمذہبی امورانیق احمد کا کہنا ہے کہ مسجد میں ہفتے میں ایک دن لیڈی ڈاکٹر کی خدمات فراہم کرکے مساجد میں صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے بھی مشاورت کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امورانیق احمد نے کہا کہ مساجد میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کے لیے صوبائی حکومتوں سے مشاورت جاری ہے، مختلف ممالک میں مساجد صدیوں سے تعلیم اور صحت کی خدمات کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق کیلئے پی ٹی آئی کے رابطے کا مثبت جواب دیا جائیگا، آفتاب شیرپاؤ