غیرقانونی غیر ملکی باشندوں

غیرقانونی غیر ملکی باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیرقانونی غیر ملکی باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔
15 دسمبر 2023 کو جانے والے 1854 افغان شہریوں میں 534 مرد، 394 خواتین اور 926 بچے اپنے ملک چلے گئے۔
15 دسمبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 433,518 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔
افغانستان روانگی کے لئے 76 گاڑیوں میں 86 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔

مزید پڑھیں:  حکومتی پابندیوں پر بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج، شاہراہیں بند