خراج عقیدت

16 دسمبر کے شہداء کو پاکستانی عوام کا خراج عقیدت

ویب ڈیسک: ابھی پاکستانی قوم سکوت ڈھاکہ کے غم میں ڈوبی ہوئی تھی کہ 16 دسمبر 2014 کو اے پی ایس پشاور کے واقعے نے قیامت ڈھا دی۔
پاکستانی قوم 16دسمبر کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتی ہے۔
16 دسمبر 2014 کو اے پی ایس پشاور میں ہونے والے دل خراش واقعے نے سینکڑوں ماؤں کی گودیں اُجاڑ دیں۔
اس دن ہر دل اور آنکھ اس افسردہ واقعہ پر خون کے آنسو رو رہا تھا۔
آئیے آج کے روز اس بات کا عہد کریں کہ ہم یک جاں ہو کر اس ملک کی سلامتی اور بقا کے لیے ایک ساتھ پاکستان کے لیے کھڑے رہیں گے۔
16 دسمبر کو شہید ہونے والے بچوں، اساتذہ اور سیکورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گی۔
ہم ہر طرح کی فرقہ واریت سے دور ہو کر اپنے ملک کو آگے بڑھائیں گے اور اس کے مستقبل کو روشن سے روشن تر بنائیں گے۔
ہم ایسی تمام قوتوں کو پسپا کریں گے جو ہماری قوم کے درمیان منافرت، شرانگیزی اور انتہا پسندی جیسی آگ کو بھڑکاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک