قائم مقام چیف جسٹس

جسٹس سردار طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی موسم سرما کی تعطیلات پر بیرون ملک روانہ ہو گئے۔ اس دوران جسٹس سردار طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالیں گے
ویب ڈیسک:جسٹس سردار طارق مسعود نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے سپوریک کورٹ کے سینئر ترین جسٹس سردار طارق مسعود سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی، حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز نے شرکت کی۔ اٹارنی جنرل، ریٹائرڈ ججز اور سینئر وکلاسمیت ججز کے اہلخانہ بھی شریک ہوئے۔
جسٹس سردار طارق مسعود دو ہفتوں تک قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی موسم سرما کی تعطیلات پر بیرون ملک روانہ ہو گئے۔ اس دوران جسٹس سردار طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا شدید زخمی، تھقیقات شروع