حکومت کے ریڈار

حکومت کے ریڈار سے بچے بھی محفوظ نہ رہ سکے

ویب ڈیسک: حکومت کے ریڈار سے بچے بھی محفوظ نہ رہ سکے، ڈالر کے استحکام کے باوجود مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی، حکومت نے بچوں کو بھی نہیں بخشا اور ٹافی، کینڈی اور کنفیکشنری آئٹمز کی درآمد پر کسٹم ویلیو میں اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ایک اجلاس طلب کیا جس میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شریک تھے۔
بزنس ریکارڈر کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے تھائی لینڈ، تائیوان، انڈونیشیا، ویت نام، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، ترکی، یورپ اور امریکا سے درآمد ہونے والی اشیاء پر ٹیکس بڑھایا ہے۔
تجزیہ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ2021-22 سے 2022-23 تک پاکستان میں درآمد کی جانے والی کینڈیز، ٹافیوں اور کنفیکشنری اشیاء کی کل درآمدی قیمت 3.84 ملین امریکی ڈالر سے کم ہو کر2.02 ملین امریکی ڈالر یعنی 90 فیصد کم ہوگئی ہے۔
اسٹیک ہولڈرز نے عالمی منڈی رجحان کے مطابق کسٹمز کی قیمتوں کا ازسرنو تعین کرنے کی درخواست کی، 90 دن کے کلیئرنس ڈیٹا کو حاصل کرکے اس کی جانچ پڑتال کی گئی ہے اور کینڈیز، ٹافیاں اور کنفیکشنری اشیاء کے درآمدی ڈیٹا کا اسی مدت کے لیے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ڈیٹا سے موازنہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور :ایف پی سی سی آئی کا بزنس کمیونٹی اور اداروں میں مربوط نظام قائم کرنے کا فیصلہ