عدلیہ کے زیرنگرانی انتخابات

عدلیہ کےزیرنگرانی انتخابات،پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

ویب ڈیسک: ملک بھر میں عام انتخابات کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے.
اس حوالے سے پی ٹی آئی نے عدلیہ کے زیرنگرانی انتخابات کرانے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
یاد رہے کہ درخواست پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء معظم بٹ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عدلیہ کی زیرنگرانی انتخابات کرانے کیلئے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت 18 دسمبر کو ہو گی جس کیلئے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس شکیل احمد پرمشتمل دو رکنی خصوصی بینچ تشکیل دیدیا گیا۔
2 رکنی خصوصی بینچ پیر کے دن 2 بجے درخواست پر سماعت کرے گا، عدالت نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹس جاری کیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی عدلیہ کے زیرنگرانی انتخابات کرانے کیلئے کوشاں ہے اور اس حوالے سے درخواستیں عدالتوں مِیں دائر کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  کمر توڑ مہنگائی برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو لے بیٹھی