پاکستان دہشت گردی

پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، جان اچکزئی

ویب ڈیسک: نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے
بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گردی کے مرکز خطرہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، اگر ہمسایہ ملک میں دہشتگردوں کی پشت پناہی جاری رہے گی تو افغانستان کو لے ڈوبے گی۔
جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی غیرملکی نے الیکشن مہم میں حصہ لیا تو کارروائی کریں گے، انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں 1 لاکھ 70 ہزار جعلی شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  باڑہ میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی