عام انتخابات مقررہ وقت پر

عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے، آصف علی زرداری

ویب ڈیسک: دورہ پشاور کے موقع پر اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاجی فائز عیسی اپنے فیصلوں میں اٹل ہیں، ان کے فیصلے پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے۔
قبل ازیں پشاور پہنچنے پر گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے سابق صدر آصف علی زرداری کو گلدستہ پیش کیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کارکنان کو عام انتخابات کی تیاری کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اکثریت حاصل کرے گی، گورنر نے پشاور آنے کی دعوت دی تھی، ان کی دعوت پر پشاور آگیا ہوں۔
واضح رہے کہ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اتوار کے روز پشاور میں سابق صوبائی وزیر ضیاءاللہ آفریدی کے صاحبزادے کی تقریب نکاح میں شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  حکومتی پابندیوں پر بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج، شاہراہیں بند