بالائی علاقوں میں برف باری

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری، سیاحوں کو مشکلات

ویب ڈیسک: ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری جہاں سیاحوں کو مسحور کر رہی ہے وہیں سیاحوں کو مشکلات بھی درپیش ہیں۔
خیبر پختونخوا کے علاقے شوگران، سری پایہ اور مکڑہ میں برف باری کے باعث سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطا بق شوگران روڈ پر پھسلن کے باعث سیاحوں کی ویگو گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
ریسکیو کے مطابق حادثے میں ایک سیاح شدید زخمی ہوا جبکہ باقی گاڑی سے باہر رہنے کے باعث محفوظ رہے۔
زخمی سیاح کو ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی سیاح کا تعلق لاہور سے ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کا9مئی کو پشاور میں ملین مارچ کا اعلان