یورپ جانے کے خواہشمند

یورپ جانے کے خواہشمند درجنوں پاکستانی ایران میں گرفتار

ویب ڈیسک: یورپ جانے کے خواہشمند 46 پاکستانیوں کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسز نے انہیں مختلف شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار افراد مختلف انسانی ایجنٹوں کے ذریعے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے۔
گرفتار پاکستانیوں میں سے 26 کا تعلق پنجاب، 3 کا خیبر پختونخوا، 12 کا سندھ اور 5 کا بلوچستان سے ہے۔
یاد رہے پاکستان سے ہر سال ہزاروں افراد غیرقانونی طریقوں سے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں، ان میں سے کئی راستے میں ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ بیشتر سب کچھ لٹا کر بھی یورپ نہیں پہنچ پاتے۔
گرفتار افراد کو انچارج راہداری گیٹ تفتان امیر حمزہ میرانزئی کے حوالے کیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد قیدیوں کو ایف آئی اے تفتان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے پسپا