لطیف کھوسہ

لطیف کھوسہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

ویب ڈیسک :پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما سردار لطیف کھوسہ نے باقاعدہ طورپر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں، صرف ملک اور جمہوریت کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا ‘پرامید ہوں نفرتوں کی سیاست ختم ہوگی۔
سردارلطیف کھوسہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے وکالت اور سیاست عبادت سمجھ کر کی ہے، آئین کے اندر ہر چیز کا حل موجود ہے‘نفرتوں کو دفن کرکے نئے سفر کی دعوت دیتا ہوں
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی آئین کی خلاف ورزی ہوئی ریاست کو نقصان پہنچا، ہم نے جب جب آئین سے انحراف کیا ریاست کو نقصان پہنچا‘توقع ہے عدلیہ انصاف کے ترازو کو تھام کر انصاف کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ادارے ہمارے ہیں، فوج بھی ہماری ہے، آئین میں تمام اداروں کی حدودو قیود متعین ہیں، آئین میں درج ہے کہ فوج سرحدوں کی محافظ ہے اور عوام کے ٹیکسز سے ان کو تنخواہیں ملتی ہیں۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے عمران خان کی وکالت کرنے پر لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، لطیف کھوسہ کی جانب سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر پیپلز پارٹی نے ان کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن کا شیڈول جاری، عازمین کی روانگی 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گی