سوگ کا اعلان

امیر کویت کا انتقال‘پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان

ویب ڈیسک :نگران وزیر اعظم نے شیخ نواف شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں کل ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کردیا ‘قومی پرچم رنگوں رہے گا ۔
گزشتہ روز کویت کے حکمران شیخ نواف الاحمد الصباح 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جس پر حکومت پاکستان نے قومی سوگ کا اعلان کردیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن کابینہ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کل قومی پرچم سر نگوں رہے گا۔
دوسری جانب کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر مقرر ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حکومتی پابندیوں پر بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج، شاہراہیں بند