سلامتی کونسل میں قرارداد

غزہ جنگ بندی، سلامتی کونسل میں قرارداد آج پھر پیش کی جائیگی

ویب ڈیسک: غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل میں قرارداد آج پھر پیش کی جائے گی۔
چند روز قبل امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی تھی۔
یاد رہے چند روز پہلے یو اے ای کی جانب سے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی سیکورٹی کونسل میں قرارداد پر 15 میں سے 13 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیا تھا جبکہ برطانیہ غیر حاضر رہا۔
اقوام متحدہ میں نائب امریکی سفیر رابرٹ وڈ کا کہنا تھا کہ قرارداد کا ڈرافٹ غیر متوازن ہونے کے علاوہ حقیقت سے ہم آہنگ نہیں ہے، اس قرارداد سے معاملے کا کوئی ٹھوس حل نہیں نکل سکتا۔
تاہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور ہونے کے بعد سلامتی کونسل پر اقدام کے لئے دباؤ بڑھ گیا۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ