نیتن یاہو سے استعفیٰ

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کا وزیراعظم نیتن یاہو سے استعفیٰ کا مطالبہ

ویب ڈیسک: اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں یائر لاپڈ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اسرائیلی عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، وہ وزیراعظم کی حیثیت سے مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نیتن یاہو عالمی برادری اور سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کا بھی اعتماد کھو چکے ہیں۔
انہو نے مزید کہا کہ نیتن یاہو اور اسرائیلی سکیورٹی حکام نے 7 اکتوبر کے حملوں میں ناقابل معافی ناکامی کا ارتکاب کیا ہے۔
7 اکتوبر کے حملے روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ نیتن یاہو اپنے عہدے سے فوری مستعفی ہو جائیں اور اسرائیل میں نئے انتخابات کرائے جائیں۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ پاکستان کے نام، کیربینز کو 8 رنز سے شکست