پاراچنار، پولیس کی اہم کارروائی، اسلحہ و کارتوس برآمد

ویب ڈیسک: ضلع پاراچنار میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پک اپ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و کارتوس برآمد کر لیا۔ یاد رہے کہ یہ کارروائی پولیس سٹیشن پیواڑ کی حدود میں کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع پاراچنار میں اسلحہ پاک افغان سرحد سے اضلاع پایان سمگل کیا جا رہا تھا، اس مقصد سے دھرا گیا اسلحہ و کارتوس پک اپ کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں ایک سمگلر بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
برآمد ہونے والے اسلحہ میں خودکار مشین گن اور ہزاروں کارتوس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا بیانیہ وہی ہوگا جو نواز شریف دیں گے، رانا ثناء اللہ