پی ٹی آئی شکایات

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی شکایات کا نوٹس‘ ازالہ کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک :سپریم کورٹ کی ہدایت پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر، چیف سیکرٹریز اور آئی جی سندھ کو ازالہ کرنے کے لئے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل میں رکاوٹوں کے حوالے سے شکایات ملی ہیں تمام شکایات کا قانون کے مطابق ازالہ کیا جائے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ میڈیا کے ذریعے کاغذات نامزدگی کے حصول ،جمع کرانے میں شکایات ملیں، امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔
مراسلہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجا گیا ہے‘ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو بھی مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں تمام شکایات کا قانون کے مطابق ازالہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔

مزید پڑھیں:  فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے،عمران خان