صدر اور وزیراعظم

صدر اور وزیراعظم کا بلوچ مظاہرین کیساتھ ناروا سلوک پر اظہار تشویش

ویب ڈیسک : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچ مظاہرین کے ساتھ پولیس کے ناروا اور غیر مناسب سلوک پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں اتفاق کیا گیا کہ مظاہرین کے خلاف سختی سے پیش نہیں آنا چاہئے تھا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گفتگو کے دوروان وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ گرفتار مظاہرین کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر رہے ہیں۔
قبل ازیں صدر مملکت سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، بلوچ مظاہرین پر پولیس کے تشدد بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ پولیس کو مظاہرین کے ساتھ تحمل اور ہمدردی سے پیش آنا چاہئے، پولیس کو حدود اور اختیارات سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے تھا۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی 2روپے 83پیسے فی یونٹ مہنگی