ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی سپریم کورٹ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق کیس کی سماعت سے انکار

ویب ڈیسک: امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبینہ طور پر حاصل استثنیٰ سے متعلق مقدمے کی تیزتر سماعت سے انکار کر دیا۔
عدالتی انکار کے بعد 2020 کے الیکشن میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مبینہ مداخلت کا مقدمہ التوا کا شکار ہو گیا۔
اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ فیڈرل کورٹ آف اپیلز کو نظرانداز کرتے ہوئے، استثنی سے متعلق مقدمے کو ترجیحی بنیاد پر نمٹائے تاہم امریکا کی اعلیٰ ترین عدالت نے یہ درخواست بغیر وجہ بتائے مسترد کر دی۔
اسمتھ کی درخواست مسترد ہونے کے سبب اب کورٹ آف اپیل ہی مقدمے کی سماعت کرے گا۔
ٹرمپ کے وکلا چاہتے ہیں کہ معاملہ نومبر2024 کے صدارتی انتخابات کے بعد تک ملتوی ہو جائے اور ان کا دعویٰ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور صدر حاصل اختیارات کے سبب استثنیٰ حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے خلاف امریکہ میں مظاہرے آسٹریلوی جامعات تک پھیل گئے