pia 5

پی آئی اے طیارہ حادثہ 32 مسافروں کی میتیں شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے

کراچی : ترجمان پی آئی اے کے مطابق اب تک 32 مسافروں کی میتیں شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں ہیں،
چار میتیں لاہور اور اسلام آباد روانہ کی جائیں گی،میتوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈی این اے ٹیسٹ ایک مشکل مرحلہ ہے جس کے کافی وقت درکار ہوتا ہے،ڈی این اے شناخت کے لئے ایوی ایشن ڈویژن کی ہدایات پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور سندھ حکومت کے تعاون سے ٹیم کام کر رہی ہے،ڈی این اے شناخت کے لئے لواحقین کے ٹیسٹ ، دانتوں سے شناخت اور میڈیکل ریکارڈ کو استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ

اس مرحلہ میں ایک ہفتہ سے دس دن کا وقت درکار ہوتا ہے،ڈی این ٹیسٹ کے لئے این ڈی ایم اے ، پنجاب اور سندھ حکومت کی مشترکہ ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کو اس سلسلے میں مسلسل آگاہ رکھا جارہا ہے،پی آئی اے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے تمام اداروں سے مکمل تعاون کر رہی ہے ترجمان پی آئی اے

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی بنی گالا آمد ، بشریٰ بی بی سے ملاقات