سکروٹنی کا عمل 30دسمبر تک

پشاور، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل 30دسمبر تک جاری رہے گا

ویب ڈیسک: عام انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل 30دسمبر تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل آج دوسرے روز بھی جاری رہا۔
الیکشن کمیشن میں قومی اسمبلی کیلئے 3 اور صوبائی اسمبلی کیلئے 5 اُمیدواروں کی سکروٹنی مکمل کرلی گئی۔
مختلف سیاسی جماعتوں کے مخصوص نشستوں کیلئے نامزد اُمیدواروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کیلئے 97خواتین جبکہ صوبائی اسمبلی کیلئے 321 امیدواروں نے کاغذات جمع کئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اقلیتی نشستوں کیلئے صوبائی اسمبلی کیلئے68 مرد جبکہ 6خواتین نے کاغذات جمع کروائے۔
الیکشن کمیشن کے صوبائی آفس میں خواتین واقلیت کی مخصوص نشتستوں پر بھی سکروٹنی جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کیلئے 13 اور صوبائی اسمبلی کیلئے 11 اُمیدواروں کی سکروٹنی مکمل کرلی گئی ہے۔
جماعت اسلامی کی ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، پی پی پی اشبر جدون، دینا ناز ودیگر کی سکروٹنی مکمل کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی سے حج آپریشن شروع، پہلی پرواز روانہ، دوسری کیلئے امگریشن جاری