محکمہ صحت کا ڈینگی

پشاور، محکمہ صحت کا ڈینگی کا سالانہ رپورٹ جاری

ویب ڈیسک: محکمہ صحت کا ڈینگی کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے.
سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم نے کہا ہے کہ سال 2023 میں ڈینگی کے 20566 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئیں۔
سیکرٹری ہیلتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ 19013 کیسز کی سکریننگ کے بعد 747 افراد میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی۔
سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم کی سالانہ رپورٹ میں کہنا ہے کہ ڈینگی لاروا تلف کرنے کی مد میں ایک کروڑ سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ 9 ہزار سے زائد گھروں کے اندر ڈینگی لاروا کی موجودگی پر لاروا کُش ادویات ادویات کا استعمال کیا گیا۔
سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم نے مزید کہا کہ تین کروڑ سے زائد ممکنہ لاروا رکھنے والی جگہوں کا معائنہ کیا گیا۔ ڈینگی سے متعلق آگاہی مہم میں لیڈی ہیلتھ وزیٹرز نے 2 لاکھ سے زائد آگاہی پیغامات پہنچائیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈینگی آگاہی واک سمیت 4462 آگاہی لیکچرز دئیے گئے ہیں۔
سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم نے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت ولائن ڈیپارٹمنٹس کے ملازمین ہزاروں ڈینگی کیسز 747 تک محدود کرنے پر داد کے مستحق ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوابی، گھر سے بیوہ اور اس کی جواں سالہ بیٹی کی قتل شدہ نعشیں برآمد