ڈیجیٹل

ڈیجیٹل ورک سپیس، محکمہ انتظامیہ اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آﺅٹ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت کے ڈیجیٹل ورک سپیس میں محکمہ انتظامیہ اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو شامل نہ کیا جاسکا
جن 5امور کو فی الفور آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
وہ محکمہ انتظامیہ، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور ترقی ومنصوبہ بندی کو شامل کئے بغیر فعال نہیں ہو سکیں گے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے ایک بار پھر سے تمام امور ڈیجیٹل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہے تاہم اس بار محکمہ انتظامیہ اور محکمہ ترقی ومنصوبہ بندی کو باہر کر دیا گیا ہے۔
ماضی میں ترقیاتی منصوبوں کے تمام امور کو ڈیجیٹل کرنے کی کوشش کی گئی تھی جبکہ تبادلے وتعیناتیوں اور سمری کے نظام کو بھی آن لائن کرنے کی کوشش کی گئی تھی،
تاہم وہ کوشش حتمی نہیں ہوسکی اب ایک بار پھر ڈیجیٹل ورک سپیس کے نام سے عالمی بینک کے تعاون سے نئی کوشش شروع کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے سمری کی منظوری، چیف سیکرٹری کیلئے نوٹ، نوٹیفکیشن کا اجراء، وزیراعلیٰ کے احکامات، ریگولیشن، منظوری وسٹاک اور ایسٹ مینجمنٹ کے نظام کو ڈیجیٹل ورک سپیس میں شامل کرلیا ہے۔
اس کیلئے ابتدائی طور پر محکمہ خزانہ، محکمہ آئی ٹی وانفارمیشن ٹیکنالوجی، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور کھیل وامور نوجوانان کو فوری طور پر ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جن امور کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں محکمہ اسٹبلشمنٹ یعنی محکمہ انتظامیہ کی شمولیت انتہائی لازمی ہے۔
چیف سیکرٹری کیلئے نوٹ، سمری اور نوٹیفکیشن کا اجراء مذکورہ چار محکمے اسٹبلشمنٹ کے بغیر نہیں کرسکیں گے جبکہ وزیراعلیٰ کے احکامات کیلئے لازمی ہے کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو بھی ا س میں شامل کیاجائے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے پسپا