گرفتاری کا خدشہ

پشاور :پی ٹی آئی رہنماﺅں کو اپیلیں دائر کرنے کے دوران گرفتاری کا خدشہ

ویب ڈیسک : پشاور میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کو کاغذات نامزدگی مستردکئے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کے دوران گرفتاری کا خدشہ ‘پاور آف اٹارنی کے تحت اپیلیں جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اپیلیں دائر ہونے کے دوران تمام رہنماﺅں کی گرفتاری کا خدشہ ہے اس لئے پاور آف اٹارنی کے تحت اپیل جمع کرا سکتے ہیں ‘پاور آف اٹارنی کی صورت میں خود پیشی درکار نہیں۔
ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے باہر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے
کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری کیخلاف اپیلیں 3 جنوری تک دائر کی جاسکتی ہے‘جسٹس شکیل احمد پشاور میں بطور الیکشن ٹربیونل جج اپیلوں پر سماعت کرینگے۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، تری منگل سکول کے واقعے کو 1 سال مکمل، قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ