پشاور پولیس

پشاور پولیس نے دہشگردوں کے بڑے حملے کو پسپا کردیا

ویب ڈیسک: پشاور پولیس نے الرٹ رہتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تھانہ ریگی ماڈل ٹاون پر دہشگردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
ایس ایس پی کاشف آفتاب عباسی نے کہا کہ قبائلی ضلع خیبر اور پشاور کے بارڈر ایریا پر نصیب تھرمل ویپن نے دہشگردوں کی نقل وحمل کا تعین کر کے اسے پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔
ایس ایس پی آپریشن کے مطابق جمعہ خان خوڑ کے قریب شدت پسندوں کا پولیس تھانہ اور چوکی پر حملے کیلئے پوزیشن ڈھونڈ رہے تھے لیکن تھرمل ویپنز سے شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشن کاشف آفتاب عباسی نے مزید کہا کہ 8 سے 10 شدت پسند پولیس تھانہ اور چوکی پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔
پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشتگرد اپنا ہدف حاصل نہ کر سکے اور رات کی تاریکی میں فراد ہوگئے۔
ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا شاہراہ قراقرم پر موٹر وے پولیس کی تعیناتی کا مطالبہ