دہشت گردوں کو مسکت جواب

بار بار دہشت گردوں کے حملوں کا شکار تھانہ منڈاں بنوں پر دہشت گردوں کا رات کی تاریکی میں حملہ ناکام بنانا اس صورت ہی ممکن ہوا کہ پولیس کو جدید اوربرابر کے اسلحہ سے لیس کیاگیا تھا جدید اسلحہ نہ ہونے کی وجہ سے قبل ازیں پولیس فورس کومشکلات کا سامنا رہا ہے بتایا جاتا ہے کہ تھرمل کیمروں کی مدد سے دہشت گرد بروقت ڈیٹیکٹ ہو گئے اور پولیس نے بھرپور جوابی کاروائی کرکے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا۔ مذکورہ تھانہ سال2008 میں خودکش بم حملہ میں منہدم ہوگیا تھا سال2017 میں کار بم دھماکہ میں تھانے کے مین گیٹ اور عمارت کوجزوی نقصان پہنچا تھا۔دہشت گردوں کا حوصلہ پہلے اس لئے بلند اور پولیس کا مورال اس لئے کمزوری کاشکار تھا کہ پولیس کے پاس دہشت گردوں کے مقابلے روایتی ہتھیارتھے جس سے مقابلہ مشکل بلکہ ناممکن تھا اب جدید اسلحہ اور سازو سامان کی فراہمی کے بعد پولیس کا مورال بلند اور دہشت گردوںکو مسکت جواب دینا جیسے ہی ممکن ہوا پولیس اس کے پہلے امتحان ہی میں کامیاب رہی جس کے بعد اب دہشت گردوں کواس طرح کی تاریکی میں چھپ کر حملہ آور ہونے کا شاید ہی موقع ملے ضرورت اس امرکی ہے کہ جتنا بھی ممکن ہو حساس علاقوں میں بالخصوص اور دیگر علاقوں میں بالعموم اس طرح کی سہولیات اور جدید اسلحہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ دہشت گردوں کی بموقع شناخت اور ان سے مبازرت میں پولیس کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

مزید پڑھیں:  تجاوزات اور عدالتی احکامات پرعملدرآمد کا سوال