فیصل کنڈی

ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں‘فیصل کنڈی

ویب ڈیسک :پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں انتخابات کا ماحول تیار ہو چکا ہے اور ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سوالات اٹھائے جانے پر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عوام کی عدالت کے متوقع فیصلے سے کچھ لوگ ڈرے ہوئے ہیں‘چند افراد کی منشا پر عوام کو اپنی مرضی کی حکومت چننے سے نہیں روکا جاسکتا اور عوام بیروزگاری، مہنگائی اور معاشی بدحالی سے نجات کے لیے اپنی مرضی کی حکومت منتخب کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو بہادر لیڈر شپ کی ضرورت ہے اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے بارودی سرنگیں پر چل کر انتخابی مہم چلائی تھی۔
فیصل کریم کنڈی نے گزشتہ تین انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 2008، 2013 اور 2018 کے انتخابات میں دہشت گردوں کا مقابلہ کیا تھا اور چند افراد کی منشا پر عوام کو اپنی مرضی کی حکومت چننے سے نہیں روکا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ عوام بیروزگاری، مہنگائی اور معاشی بدحالی سے نجات کے لیے اپنی مرضی کی حکومت منتخب کرنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کے منشور نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں اور مخالفین جانتے ہیں بلاول بھٹو زرداری انتخابات جیت کر وزیراعظم بن رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت کا نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری، تفصیلات طلب