نئے کورونا ویریئنٹ کے کیسز میں اضافہ، ہدایت نامہ جاری

ویب ڈیسک: ملک بھر میں نئے کورونا ویریئنٹ کے کیسز میں اضافہ کے باعث محکمہ صحت کی جانب سے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے ہدایت نامہ کے مطابق تمام ڈی ایچ اوز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہےکہ نئے کورونا ویریئنٹ کے متاثرین کے ساتھ منسلک افراد کی نشاندہی کرکے قرنطینہ کیا جائے۔
نئے کورونا ویریئنٹ کا شکار مریضوں کا ٹیسٹ اور سیلف آئیسولیشن اختیار کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ صحت سندھ نے یہ بھی کہا ہے کہ کورونا سے متعلق جھوٹی خبروں کے بجائے قابل بھروسہ ذرائع استعمال کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:  خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سینئر صحافی سمیت 3 افراد شہید