5امیروں کی مجموعی آمدن

دنیا کے 5امیروں کی مجموعی آمدن میں ہر گھنٹہ 1کروڑ 40ڈالرز کا اضافہ

ویب ڈیسک : دنیا کے پانچ امیروں کی مجموعی آمدن گزشتہ 3 سال کے ہر گھنٹہ میں ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز کا اضافہ جبکہ 5ارب افراد غریب تر ہو گئے ۔
آکسفیم کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کے عوام جنگوں اور وباو¿ں کے باعث مہنگائی کے زلزلوں کی زد میں ہیں، جب کہ ارب پتیوں کے خزانے بڑھتے جارہے ہیں۔ دنیا کی حکومتیں ارب پتیوں پر سالانہ ایک کھرب آٹھ ارب ڈالرز ویلتھ ٹیکس عائد کرے اور چیف ایگزیکٹو افسروں کی آمدن پر روک لگائے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کے 5 امیروں میں فرینچ کمپنی لوئی ویٹون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنارڈ آرنالٹ، ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس، سرمایہ کار وارن بفے ، اوریکل کے لیری ایلیسن اور ٹیسلا کے ایلون مسک شامل ہیں
ان کی مجموعی آمدن 405 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 869 ارب ڈالر ہوگئی۔
آکسفیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم جاری رہی تو دنیا پہلا کھرب پتی 2034 تک دیکھ لے گی جبکہ غربت اگلے 229 سال ختم نہیں ہوگی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا کی ارب پتی کلاس یقینی بناتی ہے کہ ان کی کارپوریشنز دوسروں کی محنت کے بل بوتے پر خزانے اگلتی رہیں-

مزید پڑھیں:  پاکستان کی افغانستان میں مسجد پر حملے کی مذمت