زمینی تنازعہ شدت

شمالی وزیرستان میں جاری زمینی تنازعہ شدت اختیار کر گیا

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں جاری زمینی تنازعہ نے شدت اختیار کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دو اقوام ایپی اور مادی خیل کے درمیان کئی سال سے جاری زمینی تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔
دونوں اقوام کے درمیان زمینی پر تنازعہ پر فائرنگ میں دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
شمالی وزیرستان کے عوام کا دونوں اطراف سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنگ بندی میں کئے گئے معاہدے پر ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
علاقہ عمائدین کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ دونوں اقوام کی زمینی تنازعہ پر ڈیمارکیشن اور فائرنگ کی بندی کیلئے کردار ادا کریں۔
شمالی وزیرستان میں دونوں اقوام کے مابین جنگ بندی معاہدہ 2021 میں ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں ہوا تھا.

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرے، گرفتار امریکی طلبہ کی تعداد 500 سے متجاوز