نوشہرہ، شدید دھند کے باعث حادثہ، 10 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں شدید دھند کےباعث مختلف حادثات میں‌10 افراد زخمی ہو گئے. ذرائع کے مطابق ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں واپڈا گیٹ تارو، سینا سکول پبی، پبی سٹیشن جبکہ مردان پل نوشہرہ کینٹ اور بہادر خیل کے مقام پر ٹریفک حادثات رونما ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ان حادثات میں 10 افراد زخمی ہوئے جن کو ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں کو منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر کی طرح نوشہرہ میں بھی شدید دھند کا راج برقرار رہا جس کے باعث حادثات رونما ہوئے۔
ان حادثات میں جن گاڑیوں کو نقصان پہنچا ریسکیو ریکوری وہیكل ٹیموں نے گاڑیوں کو ریکوور کرنے کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ہمارا تعلیمی نظام موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں، سرفراز بگٹی