علاقائی زبانیں

خیبر پختونخوا : علاقائی زبانیں نہ پڑھانا ضلعی تعلیمی افسران کی ناکامی قرار

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں پشتو مضمون اور علاقائی زبانیں نہ پڑھاناضلعی تعلیمی افسران کی ناکامی قرار ‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے خلاف کاروائی کی ہدایت جاری کردی گئی۔
ڈائریکٹوریٹ اور ایلمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں پشتو، ہندکو سمیت علاقائی زبانوں کی ترویج کیلئے اقدامات کی ہدایت کا دوبارہ حتمی نوٹس دیا گیا ۔
محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران ڈی ای اوز کی لاپرواہی پر اعلیٰ حکام کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ۔
جاری مراسلے میں علاقائی زبانوں کو بارویں جماعت تک مطالعہ سکیم کا حصہ بنانے کی ہدایت جاری کردی گئی ۔

مزید پڑھیں:  بجٹ تیاری، تنخواہوں میں‌اضافہ سمیت پنشن سسٹم میں تبدیلیاں متوقع