تجرباتی مشق

انتخابات :نتائج کے حصول کیلئے تجرباتی مشق کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے قبل الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے نتائج کے حصول کے لیے ایک اور تجرباتی مشق کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔
مراسلے کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ریٹرننگ افسران 26 جنوری کو رزلٹ کی تیاری کے لیے ای ایم ایس پر تجرباتی مشق کریں گے۔
رزلٹ کی تیاری کے لیے مشق ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کی جائے گی مراسلے کے مطابق ای ایم ایس کی مشق سے متعلق ایس او پیز جاری کر دیے گئے ہیں۔
جس میں ریٹرننگ افسر 25 جنوری تک فارم 28 اور 33 میں اندراج مکمل کریں گے اس حوالے سے پریذائیڈنگ افسر 25 جنوری تک پولنگ سٹیشن کا میپ بھجوائیں گے اورتمام پریذائیڈنگ افسران کو آر اوز 25 جنوری تک ڈمی اندراج شدہ فارم 45 مہیا کریں گے۔
مراسلے کے مطابق پریذائیڈانگ افسران قومی و صوبائی اسمبلی کے ڈمی فارم 45 پر نتائج 26 جنوری کو شام 5 بجے بھیجیں گے۔پریذائیڈنگ افسران فارم 45 کی موبائل فوٹو لے سکتے ہیں26 جنوری شام 5 بجے سے ای ایم ایس آپریٹر ڈیٹا کا اندراج شروع کر دے گا۔
فارم 45 اندراج کے بعد ریٹرننگ افسر فارم 47 تیار کر کے الیکشن کمیشن کو بھیجے گا واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی انتخابی عمل کے دوران چوتھی بار ای ایم ایس کی تجرباتی مشق کررہا ہے-

مزید پڑھیں:  نگران حکومت میں گندم درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم