لیڈی ریڈنگ ہسپتال

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے کارڈیالوجی وارڈ میں آتشزدگی، وزیراعلی کا نوٹس

ویب ڈیسک: پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے کارڈیالوجی وارڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے کارڈیالوجی بلاک میں واقع کیتھ لیب میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑکی، کارڈیالوجی بلاک کے بیرونی حصے کو آگ سے نقصان پہنچا۔
نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیر اعلیٰ سید ارشد حسین شاہ نے مشیر صحت اور محکمہ صحت کے حکام کو جگہ کا معائنہ کرنے اور واقعے کی تحقیقات کروانے کی ہدایت کی ہے۔
نگراں وزیراعلی نے آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
سید ارشد حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان جنرل سیلز ٹیکس کا نظام خرابیوں سے پاک کرے، ورلڈ بینک