غزہ، اسرائیلی بمباری سے مزید 20 فلسطینی شہید، سینکڑوں زخمی

ویب ڈیسک: غرہ پر اسرائیلی افواج کی بمباری کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ صیہونیوں کی بمباری سے مزید 20 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں کی جانب سے شمالی غزہ میں شہریوں پر کی جانیوالی ااسرائِیلی افواج کی گولہ باری کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی زخمی بھی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 10,000 بچے شہید ہو چکے ہیں جبکہ مزید ہزاروں بچے ملبے تلے لاپتہ ہیں جن کی وجہ سے مزید بچوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر 15 منٹ میں ایک فلسطینی بچہ شہید ہو جاتا ہےاسی لئے اقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی کو بچوں کا قبرستان قرار دیدیا۔یاد رہے کہ حالیہ بمباری میں‌مزید 20 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں.
غزہ کی صورتحال کے بارے میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران فلسطینی شہداء کی تعداد 25 ہزار 700 سے تجاوز کرنے لگی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی شہداء میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ 63 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چین اور امریکہ کو حریف نہیں شراکت دار ہونا چاہئے، شی جنپنگ