پی ٹی آئی رہنماؤں

3 ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز کیخلاف 3 ایم پی او کے تحت مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئی۔
دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کیخلاف اب تک 3 ایم پی او کے 771 مقدمات درج ہوچکے ہیں،
جس میں پشاور ہائیکورٹ نے 3 ایم پی او کے تحت درج 713 مقدمات کو غیرقانونی قراردیا ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 3 ایم پی او کے تحت 58 مقدمات تاحال زیرسماعت ہیں۔
دستاویز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ نے 3 ایم پی او کے 390 مقدمات ختم کرتے ہوئے نمٹائے۔
اسی طرح 3 ایم پی او کے تحت مینگورہ بنچ نے 233، ایبٹ آباد نے 71 جبکہ بنوں نے 17 اور ڈی آئی خان بنچ نے 2 مقدمات ختم کئے۔

مزید پڑھیں:  شدید تشدد کا شکار فلسطینی سرجن عدنان البُرش اسرائیلی قید میں شہید