بچیوں کی عصری و دینی علوم پر توجہ میرے منشور کا حصہ ہے، عابدہ وزیر

شمالی وزیرستان میں پہلی بار خاتون اُمیدوار قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گی
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 40 شمالی وزیرستان سے عابدہ وزیر آزاد اُمیدوار ہیں، انہوں نے کہا کہ بچیوں کی عصری و دینی علوم پر توجہ میرے منشور کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ عابدہ وزیر 5 بچوں کی ماں، ایف اے پاس گھریلو خاتون ہیں جو آزاد حیثیت میں انتخابی میدان میں ہیں۔
ان کی بڑی بیٹی اور ایک بیٹا میڈیکل کے طالب علم ہیں جبکہ ان کے شوہر نصر من اللہ ڈاکٹر اور چائلڈ اسپیشلسٹ ہیں۔
روایتی برقع پہن کر گھر سے نکلنے والی عابدہ وزیر نے کہا کہ حلقہ این اے 40 سے منتخب ہوکر عورتوں کی حقوق، صحت مراکز کے قیام، تعلیم اور قیام امن کیلئے کام کروں گی۔
انہوں نے بتایا شمالی وزیرستان میں کسی چیز کی کمی نہیں، رزمک اور شوال جیسے جنت نظیر علاقے موجود ہیں مگر یہاں برائے نام ہسپتال ہیں جہاں مریضوں کو علاج میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
خیال رہے کہ عام انتخابات میں خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع سے جنرل نشستوں پر خواتین اُمیدوار بھی حصہ لے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا