سڑکیں کھول دی گئیں

اپر دیر و گردو نواح میں برفباری سے بند سڑکیں کھول دی گئیں

ویب ڈیسک :اپر دیر اور گردونواح میں شدید برفباری کے بعد بند سڑکوں کو کھول کر ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا۔
شدید برفباری سے مختلف رابطہ سڑکیں اور لواری ٹنل کو جانے والی مین شاہراہ بلاک ہو گئی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے فوری اقدامات کے تحت ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھاری مشینری کے ذریعے تمام سڑکوں سے برف ہٹا کر ٹریفک کے لئے مکمل فعال کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  رفاح میں اسرائیلی آپریشن بڑے سانحے کا باعث بنے گا، انٹونی بلنکن