بجلی کا ترسیلی نظام متاثر

پشاور سمیت کئی اضلاع میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر

ویب ڈیسک :پشاور ‘مردان‘ سوات‘ صوابی ‘ ایبٹ آباد سمیت کئی علاقوں میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے نتیجے میں بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا ہے ۔
ترجمان پیسکو کے مطابق بارش کے باعث 215سے زائد فیڈرز ٹیکنیکل فالٹ کا شکار ہوئے ہیں۔
پیسکو فیلڈ سٹاف بجلی کی بحالی میں مصروف عمل ہے جبکہ110سے زائد فیڈرز پر بجلی بحال کر دی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پیسکو چیف نے متعلقہ افسران کو جلد از جلد بجلی بحال کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اگلے چند گھنٹوں میں بقیہ فیڈرز پر بھی بجلی مکمل طور پر بحال کر دی جائیگی۔
پیسکو ترجمان نے خراب موسم کے پیش نظر عوام سے تعاون کی اپیل بھی کی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پینشن پر ٹیکس کا نفاذ ناقابل قبول ہے، راجہ پرویز اشرف