ضابطہ اخلاق خلاف ورزیاں، امیدواروں پر 9 لاکھ 66 ہزار روپے جرمانے عائد

ویب ڈیسک: ضابطہ اخلاق خلاف ورزیاں کرنے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں پر پر 9 لاکھ 66 ہزار روپے جرمانے عائد کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں امیدواروں کے الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کاروائیوں کے اعداد وشمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امیدواروں پر مجموعی طور پر 9 لاکھ 66 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ ان میں صوبہ بھر کے کئی اضلاع کے امیدواران شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پشاور ڈویژن میں مجموعی طور پر 95 ہزار، ملاکنڈ ڈویژن میں 3 لاکھ ، ہزارہ ڈویژن میں 1لاکھ 71 ہزار روپے جرمانے لگائے گئے۔
ذرائع کے مطابق ضابطہ اخلاق خلاف ورزیاں کرنے پر مردان ڈویژن میں امیدواروں پر 1لاکھ 5 ہزار روپے، کوہاٹ میں 1 لاکھ 15 ہزار روپے، بنوں میں 30 ہزار، ڈی آئی خان میں 1 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے امیدواروں پر لگائے گئے۔

مزید پڑھیں:  متاثرین کی بحالی کیلئے کوکی خیل قبیلہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری