راکٹ حملہ

حماس کا اسرائیل پر راکٹ حملہ :بڑے شہروں میں سائرن

ویب ڈیسک :حماس کی جانب سے غزہ میں جاری 115روزہ جنگ کے بعد بھی اسرائیل پر راکٹ حملہ ‘وسطی اسرائیل کے بڑے شہروں میں فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے۔
فلسطینی گروپ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیلی شہر کو اسرائیل کی جانب سے شہریوں کے قتل عام کے جواب میں نشانہ بنایا۔
حملہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ پر 115 دن کی مسلسل بمباری کے بعد بھی فلسطینی گروپ کی اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے۔
وسطی اسرائیل کے بڑے شہروں میں فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے۔ آنے والے راکٹ حملوں کی وارننگ تل ابیب اور وسطی اسرائیل کے دوسرے بڑے شہروں میں ہفتوں میں پہلی بار سنائی دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں جو اس بات کی نشاندہی کر سکتے ہیں کہ آئرن ڈوم کا دفاعی نظام فعال تھا۔

مزید پڑھیں:  گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی