پینٹاگان

اُردن میں امریکی فوج پر حملے میں عراقی حزب اللہ بریگیڈز ملوث ہے، پینٹاگان

ویب ڈیسک: پینٹاگان نے کہا ہے کہ اُردن میں امریکی فوج پر حملے میں عراقی حزب اللہ بریگیڈز ملوث ہے۔
تفصیلات کے مطابق پینٹاگان نے کہا ہے کہ اُردن میں امریکی فوج پر حملے میں عراقی حزب اللہ بریگیڈز کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں۔
پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے کہا کہ امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 40 سے زائد ہو گئی ہے ۔
ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ عراقی حزب اللہ بریگیڈز کے فنگر پرنٹس تھے۔
پینٹاگون کی ترجمان نے وضاحت کی کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں لیکن ہم کارروائی کریں گے اور اپنی افواج پر حملوں کا جواب دیں گے۔
اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی عزم ظاہر کیا کہ ان کا ملک خطے میں اپنی افواج کو ہدف بنانے پر سختی سے جواب دے گا، ہم ہر اس شخص کو خبردار کرتے ہیں جو خطے میں تنازعات کو فائدہ پہنچانے اور بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود :دریائے کابل سے 9سالہ بچے کی لاش برآمد