دنیا بھر میں انٹرنیٹ بندش میں کشمیر سرفرست

ویب ڈیسک: انٹرنیٹ بندش مودی سرکار کا کشمیریوں کیخلاف نیا ہتھیار ثابت ہو رہا ہے کیونکہ اسی طریقہ سے کشمیریوں کی آواز کو دبا کر بھارت اپنا الو سیدھا کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ بندش میں کشمیر سرفرست ہے۔
ذرائع کے مطابق 2018 سے اب تک مودی سرکار کی طرف سے 418 مرتبہ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کی جا چکی ہیں۔
دنیا بھر میں انٹرنیٹ بندش میں کشمیر سرفرست اسی وجہ سے ہے کہ 5 اگست 2019 کو کشمیر بھر میں انٹرنیٹ کیبل اور ٹیلیفون سروسز2020 تک معطل رہیں۔
مودی سرکار کی جانب سے یہ اقدام خود ایک ریکارڈ بن گیا کیونکہ ڈیڑھ سال تک جاری رہنے والی انٹرنیٹ بندش دنیا بھر میں طویل ترین بندش ہے۔ اسی لئے دنیا بھر میں ہونے والی انٹرنیٹ بندش میں کشمیر سرفرست ہے۔

مزید پڑھیں:  مشی گن یونیورسٹی کی تقریب فلسطین کے حق میں مظاہرے میں تبدیل