بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکہ

ویب ڈیسک: سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے فیصلے کے بعد امریکی ترجمان دفتر خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا پاکستان کی عدالتوں کا معاملہ ہے۔ اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری اقتدار اور قانون کی بالادستی کی حمایت کرتے ہیں اور موجودہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں منصفانہ انتخابات ہونے چاہیئں۔ پاکستان میں آزادانہ اور شفاف جمہوری عمل جس میں تمام فریقین حصہ لے سکیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی ملک دشمنی کی ہر سازش ناکام ہو رہی ہے،رانا تنویر