15 کارکنوں

بھارت، جھوٹے الزام پر مسلم تنظیم کے 15 کارکنوں کو موت کی سزا

ویب ڈیسک: بھارت میں جھوٹے الزام پر مسلم تنظیم کے 15 کارکنوں کو سزائے موت سنا دی گئی۔
بھارت میں بی جے پی رہنما کے قتل کے الزام میں مسلم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 15 کارکنوں کو سزائے موت سنا دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست کیرالا کے ضلع الپوزہا میں سیشن عدالت نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنما رنجیت سری نواسن کے قتل کے الزام میں مسلم تنظیم پاپولر فرنٹ (پی ایف آئی) سے تعلق رکھنے والے افراد کو سزائے موت سنائی۔
عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے رنجیت سری نواسن کی بیوہ نے بتایا ہے کہ اگرچہ ان کا نقصان ناقابل تلافی ہے لیکن فیصلہ اطمینان بخش ہے، سری نواسن کو 19 دسمبر 2021ء کو ان کی والدہ، اہلیہ اور بیٹی کے سامنے قتل کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران مذکورہ 15 میں سے 8 ملزمان واقعے میں براہ راست ملوث نکلے جبکہ دیگر ان کے ساتھی مسلح ہو کر گھر کے باہر کھڑے رہے، چند ملزمان کا تعلق پی ایف آئی سے جبکہ دیگر کا تعلق اس کے سیاسی یونٹ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) سے تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور : آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی ،20کلو کا تھیلا 1900روپے پر آگیا