ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی، انتخابی امیدواران 16 لاکھ 95 ہزار روپے جرمانہ

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کرنے پر انتخابی امیدواران 16 لاکھ 95 ہزار روپے جرمانہ کر دیئَے گئے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں امیدواران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کرنے پر مانیٹرنگ افسران کی کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئَے گئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی پر مجموعی طور پر 16 لاکھ 95 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ڈویژن میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 75 ہزار، ملاکنڈ ڈویژن میں 4 لاکھ55 ہزار، ہزارہ ڈویژن میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے، مردان ڈویژن میں 1لاکھ 5 ہزار روپے جبکہ کوہاٹ ذویژن میں 3 لاکھ 29 ہزار روپے جرمانے لگائے گئے۔
ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی پر بنوں کے امیدواروں پو 1 لاکھ 65 ہزار روپے اور ڈی آئ خان ڈویژن میں 2 لاکھ 40 ہزار روپے جرمائے لگائے گئے۔

مزید پڑھیں:  ہتک عزت قانون مسترد، پی ٹی آئی اور صحافی برادری کا عدالت جانے کا فیصلہ