injection

کرونا کا علاج آرتھرائٹس کے انجکشن سے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا دعویٰ

پاکستان میں آرتھرائٹس کا انجکشن کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں پر آزمایا جارہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کا آرتھرائٹس کے مرض میں لگنے والے انجکشنز سے کامیابی سے علاج جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تمام سرکاری ہسپتالوں کو بزرگ شہریوں کی مفت میڈیکل سکریننگ کی ہدایت

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وائرس کے شدید مرض میں مبتلا 10 مریض آرتھرائٹس کے انجکشن لگنے پر صحت مند ہوگئے ہیں، شدید بیماری کی حالت میں ایک دن میں 2 بار یہ انجکشن لگایا جاتا ہے، جس کی قیمت ایک لاکھ بیس ہزار ہے، تاہم سرکاری ہسپتالوں میں یہ انجکشن موجود ہیں جو مریضوں کو مفت لگائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  روزمرہ معمولات میں تنہائی کے چند لمحات ذہنی صحت کیلئے ضروری
کیٹاگری میں : صحت