چارسدہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کا دورہ، الیکشن انتظامات کا جائزہ

ویب ڈیسک: چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے ضلع چارسدہ کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے عام انتخابات کے حوالے سے کئے گئَے انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے انتخابات کیلئے سیکیورٹی انتظامات اور سی سی ٹی وی کیمروں سمیت قائم پولنگ سٹیشنز کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ نذیر خان اور ڈی سی چارسدہ عدنان فرید آفریدی نے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کو سیکیورٹی انتظامات سمیت الیکشن کیلئے کی جانیوالی دیگر تیاریوں کے بارے میں بریفننگ دی۔
چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ووٹرز کو سہولیات دینے اور ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔

مزید پڑھیں:  امریکا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی