بنوں، ملک شاہ محمد خان وزیر کے جلسہ گاہ کے قریب بم برآمد

ویب ڈیسک: ضلع بنوں کے علاقہ خدری ممند خیل میں ملک شاہ محمد خان وزیر کے جلسہ گاہ کے قریب بم برآمد ہوا۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بارودی مواد برآمد ہونے کیوجہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کا جلسہ مؤخر کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ڈی ایس سکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا، بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق بارودی مواد 10 کلو گرام وزنی تھا۔
ذرائع کے مطابق بنوں سٹی میں بھی ملک شاہ محمد خان وزیر کے حجرے کیساتھ موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 2 راہگیر زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت انسان گرفتار