حیدر ہوتی

جنرل باجو ہ کو باپ کہنے والے اب غدار کہہ رہے ہیں‘حیدر ہوتی

ویب ڈیسک :عوامی نیشنل پارٹی کے قائمقام مرکزی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے جنرل باجو ہ کو باپ کہنے والے اب انہیں غدار کہہ رہے ہیں ‘18ویں ترمیم کے ذریعے جو اختیارات صوبے کو منتقل کئے گئے تھے وہ واپس لینے سازش ہورہی ہے ۔
صوابی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ آج صوابی میں کچھ لوگ فریاد کررہے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی و ناانصافی ہورہی ہے‘2013 میں جب پختونوں کا خون بہایا جارہا تھا اور خودکش حملے ہورہے تھے تو یہی لوگ خاموش کیوں تھے ۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو اقتدار عوام نے نہیں کسی اور نے دیا تھاآپ لوگوں کے جلسوں کےلئے تو ریاست اور ریاستی مشینری استعمال ہورہی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کہتا تھا کہ آرمی چیف کےخلاف بیان نہ دیا کرو اس کی مثال باپ کی طرح ہوتا ہے‘پہلے اس کو باپ ماننے والے اب غدار کہہ رہے ہیں ۔
عمران خان کہتا تھا کہ باجوہ جیسا محب وطن جنرل پاکستان میں نہیں آیا ہے‘اب کہہ رہا ہے کہ میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ نہیں اسٹبلشمنٹ کےساتھ مذاکرات کرنا چاہتا ہوں۔
امیر حیدر ہوتی کا مزید کہنا تھا کہ پرویزخٹک کہہ رہا ہے کہ میں وزیراعلی بنوں گا اور 20سے25 ممبران میرے ساتھ شامل ہونگے لکھ لو یہی آزاد امیدوار الیکشن کےبعد پرویزخٹک کےساتھ شامل ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ سازش کی جارہی ہے کہ خیبرپختونخوا کا حصہ کم ہو اور اسلام آباد کا زیادہ ہو 18ویں ترمیم میں جو اختیارات صوبے کو منتقل کئے تھے اب وہ واپس لینے کوشش کی جارہی ہے جو کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی رہنما سلیم حیدر خان آج گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے